Chinot City
بدھ , 25 نومبر 2020ء
(430) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ میں درندہ صفت باپ نے اپنےبیٹے کا بےدردی سے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 196 ج ب جیون کا میں سگے باپ نے اپنے 17 سال کے بیٹے امانت کو رات کے وقت سوتے میں کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم حق نواز کچھ سال پہلے اپنی بیوی کا بھی قتل کر چکا ہےلیکن قانونی کمزوریوں کی وجہ سے رہا ہو گیا تھا۔ اہل علاقہ کے مطابق مقتول کا اپنے ننھیال سے رابطہ تھا جو اس کے والد کو پسند نہیں تھا اور اسی بات پر باپ بیٹے کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کو جلدازجلد گرفتار کر لیا جائے گا۔