Chinot City
منگل , 28 جولائی 2020ء
(273) لوگوں نے پڑھا
بھوانہ کے بگا بازار سے ملحقہ گلی محلہ سادات میں مرتضی اپنی کریانے کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد آئے اوراسلحے کے زور پر دکان میں موجود تمام رقم لوٹ لی اور اس موقع پر مزاحمت کے سبب مرتضی بگا پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے 3 گولیاں لگنے سے پچاس سالہ مرتضی شدید زخمی ہوگیا,جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ منتقل کیا گیالیکن نازک حالت اور تحصيل ہیڈکوارٹرہسپتال بھوآنہ میں سہولیات نہ ہونے کے با عث اسے ریسکیو 1122 کے ذریعے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تھانہ بھوآنہ پولیس نے جائے وقوقوعہ پر پہنچ کرضابطےکی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔