Chinot City
ہفتہ , 17 اکتوبر 2020ء
(289) لوگوں نے پڑھا
حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر کوآپریٹو پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ نے چنیوٹ کے علاقے بھوانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے ہمراہ سہولت بازار سمیت دیگر بازاروں، سیل پوائنٹس اور شاپنگ مالز میں ڈی سی کاونٹرز پر آٹے، چینی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں کا جائزہ لیا ۔ آٹے اور چینی کے وافر سٹاک کی موجودگی اور سرکاری ریٹ پر فروخت کے عمل کو تسلی بخش قرار دیا ۔ اس موقع پر تاجر نمائندگان نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام سیل پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی جاری ہے جہاں سے شہری با آسانی اور رعائتی قیمتوں پر خریدوفروخت کر رہے ہیں۔