Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(519) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے نواحی علاقے چک نمبر 226 ج ب سولنگ سٹاپ پر 1985 میں دس مرلے رقبے پر مشتمل عمارت میں پوسٹ آفس قائم کیا گیا۔ 2003 میں عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے اسے خالی کر دیا گیا اور پوسٹ آفس کو قریب ہی ایک کرائے کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔اس عمارت میں سہولیات کا فقدان ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے ازالے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ اس حوالے سرکاری محکمے سے ریٹائر ہونے والے بزرگ شہریوں کو پینشن لینے میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ پوسٹ آفس کی اپنی عمارت کو دوبارہ صحیح بنیادوں پر تعمیر کیا جائے۔