Chinot City
جمعہ , 23 اکتوبر 2020ء
(291) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کے علاقے بھوآنہ میں سٹے بازوں اور جوأ کھیلنے والوں کے خلاف پولیس نےکارروائی شروع کردی۔ تھانہ بھوآنہ کی پولیس نے علاقہ ٹھٹھہ موسیٰ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر داؤ پر لگی رقم اور دوران تلاشی برآمد ہونے والے موبائلوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کے نام یسین، مظہر، فتح شیر اور الطاف ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔