Chinot City
منگل , 28 جولائی 2020ء
(379) لوگوں نے پڑھا
ڈی ایس پی بھوانہ نوید مرتضیٰ چیمہ نے عوامی مسائل سننے کیلئے تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ایس ایچ اولنگرانہ انسپکٹر طاہر احمدمنج،پولیس افسران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عوام نے ڈی ایس پی نوید مرتضی کو اپنے مسائل بتائے۔ ڈی ایس پی نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے جلد از جلد داد رسی کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی بھوانہ نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد،تعاون کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ پولیس لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے تاہم جرائم پر کنٹرول کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے پولیس کو عوامی تعاون درکار ہے۔