ہفتہ , 24 اکتوبر 2020ء
(409) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کے علاقے جامعہ آباد محمدی شریف روڈ پرٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ضروری کارروائی کرنے کے بعد مرنے والے شخص کی میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا۔ مرنے والے شخص کا نام محمد یاسین جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام عطاء مصطفیٰ بتایا گیا۔