Chinot City
پیر , 05 اکتوبر 2020ء
(287) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ میں چنیوٹ روڈ زیرو پوائنٹ پر ہائی ایس، رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی لاش کو ورثا کے حوالے کیا جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت گودام اسٹاپ کے اسی سالہ موسی کے نام سے ہوئی۔ جبکہ زخمیوں کے نام سلیم، ظہیر، شہناز ، شگفتہ منظوراور محمد بلال بتائے جا رہے ہیں ۔