Chinot City
منگل , 25 اگست 2020ء
(316) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق تحصیل بھوآنہ کے علاقے اسلام پورہ میں جاری ترقیاتی کام کو ٹھیکیدار ادھورا چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ محلے داروں کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار 2 مہینے سے گلی کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو چکا ہے ۔ جس سے سیوریج کا پانی ان کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے ۔ سابقہ وائس چیئرمین بھوآنہ چوہدری تنویر گجر موقع پر پہنچے اور محلہ اسلام پورہ کے رہائشیوں کو مسئلے کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ وائس چیئرمین کے جاتے ہی محلے داروں میں نکاسی کے مسئلے پرتلخ کلامی شروع ہوئی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ تاہم محلے کے بڑوں نے بیچ بچاو کرا دیا ۔