Chinot City
بدھ , 25 نومبر 2020ء
(341) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ میں پنجاب بار کونسل کی انتخابی مہم کے سلسلے میں امیدوار پنجاب بار کونسل (چنیوٹ سیٹ) ملک غلام عباس نسوآنہ کی بھرپور حمائیت کے لیئے ایڈووکیٹ مہر ایوب جپہ کی رہائش گاہ پر وکلاء کا اجلاس ہوا۔ جس میں امیدوار ملک غلام عباس نسوآنہ، ایم پی اے ایڈوکیٹ مہر تیمور امجد لالی، سابق ضلع ناظم چنیوٹ ایڈوکیٹ چوہدری ثقلین سجنکا، صدر ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ میاں عرفان الحق پوری، صدر تحصیل بار بھوآنہ شیخ الیاس، جنرل سیکرٹری تحصیل بار بھوآنہ چوہدری سجاد محمد خان اور تحصیل بار لالیاں کے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ملک غلام عباس نسوآنہ کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا۔ اس موقع پر ملک غلام عباس نسوآنہ کہا کہ کامیاب ہونے کے بعد وہ چنیوٹ کے وکلاء کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرینگے۔ مہر ایوب جپہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چنیوٹ سیٹ کے لیئے ملک غلام عباس نسوآنہ نےبہت محنت اور جدوجہد کی ہے اس لیے چنیوٹ کے تمام وکلاء کو چاہیئے کہ وہ ملک غلام عباس نسوآنہ کو بھاری اکثریت سے جتوائیں۔