پیر , 04 جنوری 2021ء
(536) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ میں المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی کے ضلعی صدر محمود سکندر سلطانی کی قیادت میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں انجمن طلبہ اسلام کے سابق رہنما بہادر علی، جاوید چودھری، عباد علی چدھڑ، جامعہ حنفیہ غوثیہ کے ناظم اعلیٰ حضرت محمد یوسف اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں 8 جنوری بروز جمعتہ المبارک کو جامعہ حنفیہ غوثیہ بھوآنہ میں مفت آنکھوں کے علاج کا کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی مفت آنکھوں کے علاج کے لئے ملک بھر میں مشہور ہے۔