Chinot City
منگل , 15 دسمبر 2020ء
(393) لوگوں نے پڑھا
چک نمبر 196 بھوآنہ میں جناح کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام جے سی ایل کرکٹ لیگ کے بیسویں سیزن کا انعقاد ہوا جس میں 34 ٹیموں نے شرکت کی۔ فائنل میچ چک نمبر 187 اور چک نمبر 221 کے درمیان کھیلا گیا۔ چک نمبر 187 کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوور میں 188 رنز بنائے جس کے جواب میں چک نمبر 221 کی ٹیم نے 14 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے کھیل اپنے نام کرلیا۔ خوشی میں جیتنے والی ٹیم کے حامیوں نے ڈھول بجا کر بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا۔ اس موقعے پر صدر جناح کرکٹ لیگ علی حسنین کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد علاقے میں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینا، نوجوانوں کو صحت کی جانب راغب کرنا، نشے کی لت سے محفوظ رکھنا اور جرائم کی شرح کو کم کرنے میں مدد دیناہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان فراہم کرے تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ کھیل کے فائنل میں مہمان خصوصی کے طور پرسیاسی اور سماجی شخصیت پیر سید علی اور عابد حسین چدڑ نے شرکت کی۔ کھیل کے اختتام پر فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کیے گئے۔