Chinot City
منگل , 28 جولائی 2020ء
(299) لوگوں نے پڑھا
تحصیل بھوانہ کے نواحی گاوں چک نمبر240ہندلانہ میں بااثرافراد کا غریبوں کے ساتھ زیادتی کا واقعہ منظرعام پر آگیا لیاقت علی ولد محمدعبداللہ قوم بوہت محمدعارف ولد غلام سرور قوم مسلم شیخ آصف علی ولد اللہ دتہ بوہت اور صوبہ خان ولد اللہ دتہ بوہت کا کہنا ھے کہ چند دن پہلے انصاف صحت کارڈ کی ٹیم ہمارے پاس آٸی جسکی وجہ سے یہ لوگ ہمیں ذیادتی کا نشانہ بنا رھے ھیں کہ ہم بااثر لوگوں کے پاس انصاف صحت کارڈ کی ٹیم کیوں نہیں آٸی اورآپ لوگوں کے پاس آٸی اس دن سے ان بااثر لوگوں نے ہمارا جینا محال کر رکھا ھے اور ہمارے گھروں کی چاردیواری کو پھلانگ کرہماری عورتوں کو بھی تنگ کرتے ھیں ان با اثر افراد میں ناصر ولد اللہ یار عامرولد اللہ یار ایڈوکیٹ عدیل ولد واجدعلی نمبردار اور صدام ولد محمداکرم ہنجرا وغیرہ شامل ھیں پولیس تھانہ لنگرانہ ان کے ساتھ ملی ہوٸی ہے ہماری کوٸی بات نہیں سن رہا اور آج ہم ان بااثر لوگوں سے تنگ آکر اپنا سارا سامان گھروں سے نکال کر سڑک پرآگئے ھیں ۔ متاثرین نے ڈی پی او چینوٹ اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ھے کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔