Chinot City
اتوار , 13 دسمبر 2020ء
(388) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کے علاقے محلہ ارشاد میں مہنگائی اپنے عروج کو پہنچ گئی جبکہ متعلقہ ادارے بھی مکمل ناکام ہو گئے۔ کریانہ اسٹور کے مالکان اہل علاقہ کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنےلگ گئےجبکہ چھوٹے دکاندار بھی مرضی کےنرخوں پر اشیاء بیچنے میں مصروف ہیں۔ آٹا چینی سمیت ہر شے مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔ شہری مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبورہیں۔ آٹا 45 سے 50 روپے کلوجبکہ چینی 100 سے 110 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ ٹائیگرفورس سمیت تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے غائب ہیں اوراپیل کی کہ اعلیٰ حکام سمیت وزیرِ اعلیٰ عثمان بزداراس خود ساختہ مہنگائی کا نوٹس لیں۔