Chinot City
جمعہ , 18 ستمبر 2020ء
(301) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے تھانہ بھوانہ میں کھلی کچہری لگائی ۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ خرم شہزاد بھٹی کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض اور ڈی پی او بلال ظفرشیخ کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف ودیگر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے . کھلی کچہری کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں گے اور لوگوں کے مسائل حل کرتے ہوئے بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔