Chinot City
جمعہ , 18 ستمبر 2020ء
(353) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق موضع منگینی کے رہائشی ظفر نون اپنے گھر سے بگھہ جا رہا تھا کہ موضع بگھہ کے با اثر زمیندار افراد نے راستہ روک کر اسے دوسرے راستے سے جانے کا کہا۔ انکار کرنے پراسلحہ کے زور پر با اثر زمیندار نے سرکاری سڑک سے گزرتے ہوئے ظفر کو شدید زخمی کر کے موقع سے فرار ہو گئے جس پر اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بھی ایسا واقع رونما ہوا تھا جس پر ڈی ایس پی بھوآنہ نے انکوائری کر کے عمر حیات، ظفر پپو، پرویز، حسنین، عباس اور شاہ جہاں نامی زمینداروں کو قصور وار ٹھرایا تھا مزید ظفر نون کا کہنا تھا کہ اب مجھے کوئی بھی قانونی کارروائی کرنے پر با اثر افراد کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں میری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل ہے کہ اس واقعے کی انکوائری کر کے مجھے انصاف دلایا جائے۔