Chinot City
پیر , 23 نومبر 2020ء
(337) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کے ہائر سیکنڈری اسکول میں ہفتہ رحمت اللعالمین کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس تقریب میں تحصیل بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء اور طالبات کے درمیان مقابلہ تقاریر اور مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈی سی او ایجوکیشن حافظ نور زمان، پرنسپل مہر منور سپرا، انور بانو اور اے ای ملک محمد اسلم نے بچوں میں انعامات تقسیم کئیے۔