Chinot City
جمعہ , 11 دسمبر 2020ء
(881) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ بائی پاس کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون شہناز بی بی اور ارسلان کو موٹر سائیکل پر گھر واپس آتے ہوئے ملزم مراد علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ملزمان دونوں افراد کی راہ میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ فائرنگ کی بنیاد پرانی رنجش بتائی گئی۔ ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو نازک حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا جبکہ تھانہ بھوآنہ کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔