جمعہ , 25 دسمبر 2020ء
(878) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ میں مدینہ گارڈن بائی پاس روڈ سے ملحقہ امین پور روڈ پر بھوآنہ یوتھ ونگ کے زیرِ اہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش کی نسبت سے مقابلہ مضمون نویسی منعقد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے اسکولوں اور کالجوں نے شرکت کی۔ اس مقابلہ میں ب کیٹیگری کے اسپائر کالج پینسرہ کے طالبعلم محمد انتظار مہدی نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی۔ جبکہ الف کیٹیگری میں پہلی پوزیشن الائیڈ سکول بھوآنہ کے سبحان ریاض نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن پنجاب اسکول بھوآنہ جبکہ تیسری پوزیشن ادارہ جامعہ محمدی شریف کے حصے میں آئی۔ مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے تمام بچوں، ان کے اداروں اور ان کے والدین کو بھوآنہ یوتھ ونگ اور صدائے بھوآنہ کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔