Chinot City
منگل , 28 جولائی 2020ء
(395) لوگوں نے پڑھا
ضلعی ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض نے علی الصبح بنیادی مرکزصحت چک نمبر 241 ج ب منگوآنہ تحصیل بھوانہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر بھوانہ حافظ عمران و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے بنیادی مرکز صحت پرصفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اورعملے کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے میڈیکل آفیسرسے ادویات کے سٹاک اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنرمحمد ریاض نے عملے سے سنٹرکے حوالے سے دیگرضروریات کے بارے میں بھی دریافت کیا اورانکی فراہمی کیلئے موقع پر ہیلتھ افسروں کو ہدایات جاری کیں ۔