Chinot City
منگل , 28 جولائی 2020ء
(379) لوگوں نے پڑھا
بھوانہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اسکول نے چک نمبر 185 دیوان پورنے فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈییٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت نویں جماعت میں 98 فیصد نمبرحاصل کیے ہیں اور ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اس شاندار کارکردگی پر اساتذہ کرام طلبا اور طلبا کے والدین خوشی سے سرشار ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ اساتذہ کرام کی محنت کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر اسکول ہیڈ ماسٹر نذر قیوم کا کہنا ہے کہ ان کو بہت زیادہ خوشی ہے کہ ان کے اسکول نے ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے اس میں تمام اساتذہ کرام کی محنت شامل ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور گاؤں والوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ تعاون کیا ۔