Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(366) لوگوں نے پڑھا
جناح کرکٹ لیگ کے مقابلےالشمس کرکٹ گراؤنڈ چک نمبر 223 رمانہ ضلع چنیوٹ میں ہوئے جس میں ضلع چنیوٹ کی تینتیس ٹیموں نے حصہ لیا ۔ فائنل مقابلہ چک نمبر242 اور چک نمبر196 کے مابین ہوا۔ چک نمبر 242 کی ٹیم نے پہلے بٹنگ کرتے ہوے 15 اوور میں 156 رنز کا ٹارگٹ دیا چک نمبر 196 کی ٹیم 15 اوورز میں 120رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔ میچ 242 نے 36 رنز سے اپنے نام کر لیا۔ اور ٹائٹل کی حقدرا بن گئی ۔ پہلا انعام موٹر سائیکل اور دوسرا انعام 10ہزار روپے نقد اور دیگر انعامات تھے فائنل مقابلے پر سرپرست اعلیٰ جناح کرکٹ لیگ مہر شمشاد حسین رمانہ اور صدر جناح کرکٹ لیگ چوہدری عابد حسین چدھڑ اور نائب صدر مہر محمد آصف علی رمانہ اور مہر محمّد افضل رمانہ نے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی