منگل , 20 اکتوبر 2020ء
(664) لوگوں نے پڑھا
چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے علاقے چک نمبر 243 چنڑانوالا میں ملک خضر حیات کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ 15 نومبر کو منعقد ہوگی۔ محفل میں علماء کرام اور نعت خواں حضرات شرکت کریں گے۔ تلاوتِ قرآنِ پاک قاری ندیم باسط سیالوی اور قاری عمر دراز سیالوی کریں گے۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد مزمل جماعتی سر انجام دیں گے۔ نعت خوانوں میں ملک مبشر علی صائم، قاری وقار یونس سیالوی، قاری محمد اختر علی تبسم قادری اور سید آفاق حسین شاہ جماعتی شامل ہوں گے۔ جبکہ بیان کے لیے مولانا محمد امان اللہ سواگی اور پیر سید حسان حسین شاہ جماعتی کو مدعو کیا گیا ہے۔