Chinot City
ہفتہ , 22 اگست 2020ء
(351) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 185 ج ب میں فیصل آباد تھانہ ساندل بارکے اہلکاروں نے پولیس گردی کا مظاہرہ کیا۔ ساندل بار پولیس نے چک نمر 185 ج ب میں غیر قانونی چھاپہ مارا خواتین سے بد تمیزی کی اور گھر کا سامان توڑ پھوڑ دیا ۔ چک نمبر 185 ج ب ضلع چنیوٹ کے رہائشی نعمان نے چک نمبر 32 ج ب فیصل آباد میں ہیئر کٹنگ سیلون بنایا ہوا ہے جہاں پر دکان مالک کی گاوٗں میں لڑائی ہوئی مگر تھانہ ساندل باز کی پولیس ملزم کو پکڑنے کے بجائے اس کے کرایہ دار کے گھر پہنچ گئی ۔