Chinot City
منگل , 28 جولائی 2020ء
(307) لوگوں نے پڑھا
بھوانہ ضلعی انتظامیہ نے شہر سے باہر مویشی منڈٖی لگانے کے سارے اقدامات کیے۔ ریسکیو 1122 ، لائیو اسٹاک، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی نے اپنے اپنے کیمپ لگائے۔ پانی اور پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا ۔لیکن منتظمین کی ساری تیاری دھری کی دھری رہ گئی جب شہریوں نے شہر سے کوسوں دور لگائے گئے مویشی منڈی میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ۔ نہ بیوپار نہ خریدار، منتظمین دن بھر شہریوں کا انتظارکرتے رہے ۔ بھوانہ ضلعی انتظامیہ نے انتظام تو بھرپور کیا لیکن شہریوں کا رجحان اور ان کی سہولت جاننے کی زحمت نہ کی۔ اسسٹٹ کمشنر خرم شہزاد بھٹی سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔