جمعہ , 14 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ بھوانہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک نمبر205 میں لڑکا اسکول ہیڈ ماسٹرکو لڑکی بن کر بے وقوف بناتا رہا

چک نمبر205 میں لڑکا اسکول ہیڈ ماسٹرکو لڑکی بن کر بے وقوف بناتا رہا
Chinot City منگل , 28 جولائی 2020ء (576) لوگوں نے پڑھا
بھوانہ کی چک نمبر 205 میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر غلام سرور کو مزمل نامی لڑکا تقریباً ایک سال تک لڑکی بن کر بے وقوف بناتا رہا ہیڈ ماسٹر اپنی محبوبہ کے عشق میں اس قدر اندھا ہو گیا کہ اسے موبائل فون پر ایزی لوڈ بھی بھیجتا رہا۔ ہیڈ ماسٹر غلام سرور نے اپنی محبوبہ کو اس بات پر راضی کر لیا کہ وہ اپنی ایک جھلک دکھانے کے لئے آ جائے اور بغیر ملاقات کے چلا جائے۔ لڑکا لڑکی بن کر زنانہ کپڑوں میں ہیڈ ماسٹر کے دفتر پہنچا تو دیگر اساتذہ نے اس کے قد و قامت پر شک کا اظہار کیا اور اس طرح غلام سرور کی ’’لو اسٹوری‘‘ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی ۔ سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے مزمل کوحراست میں لے کر تھانے میں بند کردیا۔ دوسری جانب مزمل کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹر اس سے ٹیلی فون پر بے ہودہ اور غیر اخلاقی باتیں کیا کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مزمل کا تعلق بھی ہیڈ ماسٹر کے گاؤں چک نمبر 207 سے ہی ہے۔
  • اسکول

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now