Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(354) لوگوں نے پڑھا
بھوانہ میں سرکاری پیسہ اور وسائل غلط حکمت عملی کے سبب ضائع ہوگئے ۔ سولنگ سٹاپ سے محلہ ارشاد چوک کو آنے والا مرکزی روڈ ابھی بنایا نہیں تھا جبکہ اردگرد کی چھوٹی گلیوں کو ایک ایک فٹ اونچا پہلے ہی کردیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پانی آگے نہیں جا نہیں پارہا۔ کیونکہ آگے جو دو گلیاں بنی ہیں وہ اونچی ہو گئی ہیں۔ جبکہ ان اونچی گلیوں کا پانی بھی نیچے کی جانب واپس ارشاد محلہ چوک میں آ نے لگا جبکہ سولنگ سٹاپ سے پورے شہر کے سیوریج اور بارش کا پانی بھی ارشاد محلہ چوک میں جمع ہے۔ انتظامیہ کی غلط ھکمت عملی کی وجہ سے محلے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔