Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(346) لوگوں نے پڑھا
بھوانہ آرٹس کونسل میں ذونورین فاونڈیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں سپیشل بچوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں نے مختلف کھیل اور خاکے پیش کیئے تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے شکیل شاہد تھے. ان کا کہنا تھا کہ بچوں نے اپنی صلاحیتوں سے ثابت کیا وہ بھی معاشرے کا کارآمد حصہ بن سکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے انہیں بنیادی سہولیات دی جائیں جس سے وہ اپنی معذوری کو مجبوری بنائے بغیر اپنے کام خود کر سکیں۔ ذونورین فاؤنڈیشن کی بانی اور پرنسپل قرات العین ہیں جنہوں نے یہ ادارہ 2014 میں قائم کیا اور اس وقت ادارے کے پاس 80 بچے موجود ہیں جنکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور وہیل چیئرز ۔اور بچوں کی ضرورت کی دوسری چیزیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں