Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(328) لوگوں نے پڑھا
بھوانہ-امین پورسڑک نہ صرف چنیوٹ کے دو بڑے قصبوں کو ملاتی ہے، بلکہ بھوانہ قصبے کو امین پور قصبے کے ذریعے فیصل آباد سے بھی ملاتی ہے جو کہ 2000ء میں تعمیر کی گئی تھی لیکن جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی اور دو سال کے عرصے کے اندر ہی اس سڑک کا زیادہ تر حصہ ٹوٹ کر پتھروں کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا تھا۔ یہ سڑک نہ صرف سینکڑوں دیہاتوں کو بھوانہ کے تحصیل ہیڈکوارٹرز سے ملاتی ہے بلکہ اسی سڑک پر موجود اسکولوں کے ہزاروں طلباء بھی گزر کر اسکول جاتے ہیں جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چک 184 اور بوائز ہائی اسکول چک 237 ج ب اور کئی پرائمری اور ایلیمنٹری شامل ہیں جو اس سڑک پر واقع ہیں۔ ان دیہات کے لوگ گزشتہ 15 برس سے اذیت کا شکار ہیں مگر یکے بعد دیگرے تین صوبائی حکومتیں بھی اس مسئلے کو حل نہیں کر سکیں جبکہ یہ علاقہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 86 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 74 کا حصہ ہے۔ بھوانہ کے دیہی اور شہری عوام نے سڑک کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔