Chinot City
پیر , 24 اگست 2020ء
(367) لوگوں نے پڑھا
ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ کے علاقے چک نمبر 239 ج ب دھلوائی میں شہزاد نامی لڑکا اپنی چچی کی دوائی لینے گیا ۔ واپس آتے ہوئے راستہ میں فصل تل سے نکل کر دو ملزمان پومی اور شان نے شہزاد کو زبردستی پکڑا اور تل کی فصل میں لے گئے ۔ زبردستی بد فعلی کرنے کی کوشش کی ۔ شور شرابے کے بعد اہلیان دیہہ موقع پر پہنچے تو ملزمان لڑکے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ تھاہ لنگرانہ پولیس نے لڑکے کے والد مماز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔