Chinot City
پیر , 27 جولائی 2020ء
(615) لوگوں نے پڑھا
علاج کرانے کیلئے آنے والی کو عطائی نے نشہ آور دوا پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ ملزم گرفتار‘ بھوانہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پھول نگر کے علاقہ کے رہائشی اپنے شوہر کے ہمراہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے چنیوٹ کے نواحی علاقہ اڈہ منارہ کے رہائشی عطائی محمد حسین کے پاس آئی۔ عطائی نے انہیں رات کو ٹھہرنے کا مشورہ دیا اور رات کو نشہ آور دوا پلا کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ لنگرانہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایک اور واقعہ میں چک نمبرمیں 72 میں سالہ لڑکا سالہ گھر کے باہرگلی میں کھیل رہاتھا کہ ملزم محمد حسین نے اسے ورغلاکر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ بچے کوحالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے ملز م کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔