جمعہ , 14 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ بھوانہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں ملک غلام عباس نسوآنہ کی حمایت کا اعلان

پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں ملک غلام عباس نسوآنہ کی حمایت کا اعلان
پیر , 19 اکتوبر 2020ء (551) لوگوں نے پڑھا
بھوآنہ میں پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں چنیوٹ سیٹ کے لیے چوہدری جاوید عمر چدھڑ نے اپنے گروپ کے ہمراہ ملک غلام عباس نسوآنہ کی حمایت کا اعلان کردیا جس پر ملک غلام عباس نسوآنہ کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا۔ تفیصلات کے مطابق سابق صدر تحصیل بار کونسل بھوآنہ چوہدری جاوید عمر چدھڑ نے اپنی رہائش گاہ کوٹلہ شہزادہ میں امیدوار ملک غلام عباس نسوآنہ اور وکلا کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  میں اور میرے ساتھی پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں چنیوٹ سیٹ کے لیے امیدوار ملک غلام عباس نسوآنہ کی حمایت کا بھرپوراعلان کرتے ہیں۔ ہماری سپورٹ اورہمارے  ووٹ  ملک غلام عباس نسوآنہ کے لیے  ہیں۔ عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے ملک غلام عباس نسوآنہ نے چوہدری جاوید عمر چدھڑ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں میرے لیے  یہ اعلان خوشی کا باعث ہے کہ اس عشائیے میں وکلا کے ساتھ شرکت کی۔ میں خصوصی طور پر چوہدری جاوید عمر چدھڑ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے ضلع سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ساتھیوں  کے ساتھ میری حمایت کا اعلان کیا ملک غلام عباس نسوآنہ کا مزید کہنا تھا  کہ  پنجاب بار کونسل میں چنیوٹ سیٹ کے لیے میں نے جس قدر محنت کی آج یہ اس کا صلہ ہے کہ پنجاب کے چھتیس اضلاع میں چنیوٹ سیٹ کا اضافہ ہوا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا جیسے ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ والوں نے اعلان کیا کہ یہ پہلی بار ہورہا ہے کہ چنیوٹ کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوا ہے یہاں سے بھی ممبر پنجاب بار منتخب ہوگا اصولی طور پر جتنی محنت میں نے اس سیٹ کو منظور کروانے کے لیے کی ہے مجھے بلا مقابلہ کامیاب کروانا چاہیے تھا۔ عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرتعلیم شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میرے لیے یہ بات انتہائی خوش کن ہے کہ ملک غلام عباس نسوآنہ اور چوہدری جاوید عمر گروپ میں صلح ہوگئی اور اپنے ضلع کے وکلا سیاست میں یہ ایک پیج پر آگئے ہیں عشایئے سے صاحبزادہ محمد قمر الحق نے بھی خطاب کیا عشایئے میں صدر ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ عرفان الحق پوری،سیکرٹری جنرل میاں عرفان نیکوکارہ،تحصیل صدر لالیاں میاں شاہد نیکوکارہ،سیکرٹری تحصیل بار بھوآنہ  چوہدری سجاد محمد خان، ایڈووکیٹ مہر اورنگ زیب جپہ، ایڈووکیٹ چوہدری محمد خان چدھڑ، ایڈووکیٹ چوہدری جاوید اسلم چدھڑ، ایڈووکیٹ میاں ضیا اللہ ہنجرا، ایڈووکیٹ مہر الطاف حسین جپہ، مہر طاہر نواز سپرا ،مہر محمد نواز  بھروانہ، چوہدری سرفراز غازی نٹھرکا، ایڈووکیٹ چوہدری غلام شبیر چدھڑ، ایڈووکیٹ چوہدری غلام شبیر چدھڑ، ایڈووکیٹ ملک غلام رسول، ایڈووکیٹ چوہدری محمد نواز چدھڑ سمیت دیگر  افرد نے شرکت کی۔  
  • قانون
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now