جمعرات , 18 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ بھوانہ میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

موضع سلیمان میں زمیندار کی 225بھیڑ بکریاں ہلاک

موضع سلیمان میں زمیندار کی 225بھیڑ بکریاں ہلاک
Chinot City جمعرات , 03 ستمبر 2020ء (381) لوگوں نے پڑھا
 تحصیل  بھوآنہ کے علاقے موضع سلیمان میں سیلابی پانی سے بچ کر نقل مکانی کرنے والوں پر قیامت ٹوٹ پڑی زمیندار کی کروڑوں  روپے مالیت کی بھیڑیں اور بکریاں ہلاک ہو گئی ہیں.بھوچرہ ضلع جھنگ کے رہائشی محمد حیات اور باقر علی بھیڑ بکریاں لیکر موضع سلیمان آئے جہاں پر انہوں نے خاور سپرا سے جگہ لی بھیڑوں اور بکریوں کو کمرے میں بند کردیا صبح اٹھتے ہی دیکھا کہ تمام بھیڑوں اور بکریاں ہلاک ہو گئی ہیں.اطلاع ملتے ہی تحصیل انتظامیہ اور لائیو سٹاک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں.اس حوالے سے تحصیل صدر چوہدری محمد اشرف رجوکہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہ یہاں پر پہنچے ہیں اور بکریوں کے ہلاک ہونے کی وجہ معلوم کی تو پتہ چلا ہے کہ انہوں نے 225 بھیڑیں اور بکریاں کمروں میں بند کر کے دروازے بند کر دیئے تھے حبس اور گرمی کی وجہ سے سے ان کا سانس رک گیا اور دم گھٹنے سے تمام بکریاں موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ہیں.انتظامیہ کی ہدایت پر ہلاک ہونے والی بھیڑوں اور بکریوں کو ٹرالیوں میں لوڈ کر ڈمپ کیا جا رہا ہے محمد حیات اور باقر علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے اپیل کی ہے کہ ان کا کروڑوں  روپےمالیت کا نقصان ہوا ہے ان کی مالی امداد کی جائے۔
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now