Chinot City
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(352) لوگوں نے پڑھا
تحصیل بھوانہ میں لاک ڈاون کے باوجود دکانیں کھول کر کاروبار کرنے والے 15 دکانداروں کو گرفتار کرلیاگیا، جھال ستیانہ روڈ پر اویس رضا، امجد علی، شاہد حسین، ٹینکی والا روڈ سے عامر، بھوانہ بازار میں شکیل اورگول امین پور بازار میں شہباز میں شیخ عمران، مدثر شفیق، میاں حسن اور یاسر، امین پور بنگلہ میں عثمان، حسین، الیاس، ابوبکر اور اظہر عباس جبکہ قصبہ تاندلیانوالہ میں عبیداللہ گارمنٹس، لکڑی، ڈھلائی اور الیکٹرانک کی دکانیں کھول کر پابندی کے باوجود لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروبار کررہے تھے جن کو پولیس اور ضلعی انتظامی افسروں نے پکڑکر حوالات میں بند کرکے مقدمات درج کرلئے۔