پیر , 19 اکتوبر 2020ء
(367) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، نواحی چک 319 گ ب کے قریب ڈکیتی کی واردات مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تین مسلح ڈاکووں نے 319 لنک روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا نوجوان حسنین شہر سے واپس گھر کو جارہا تھا کہ ڈاکوؤں نے نوجوان کو روک کر چھینا چھپٹی کی کوشش کی جس پر نوجوان کی جانب سے مزاحمت کرنے پر اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی نوجوان تشویشناک حالت کے باعث ڈی ایچ کیو ٹوبہ ریفر کردیا گیا ہے۔ پیرمحل علاقہ بھر میں آئے روز ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ عوام نے ڈی پی او ٹوبہ سے جرائم کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔