منگل , 15 دسمبر 2020ء
(865) لوگوں نے پڑھا
اتفاق ٹاؤن میں قصاب کو گھر پر مویشی زبح کرتے پکڑ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ونیٹری ڈاکٹر شاہد محمود کی جانب سے اتفاق ٹاؤن میں چھاپہ مارا گیا جہاں قصاب بلال کو غیر قانونی طور پر گھر کے احاطہ میں بچھڑے کا گوشت بناتے ہوئے پکڑ لیا گیا قصاب نے سلاٹر ہاؤس کے باہر مویشی زبح کرنے کے جرم کا ارتکاب کیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مجرم سے 30 کلو گرام ناقص گوشت بھی برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔ ڈاکٹر شاہد محمود کی مدعیت میں قصاب بلال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل رانا غلام مرتضی نے کامیاب کاروائی کرنے پر ڈاکٹر شاہد محمود کو سراہا۔