اتوار , 27 دسمبر 2020ء
(525) لوگوں نے پڑھا
پیر محل، مہر آباد میں اشرف بھٹی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جہاں مختلف ٹیموں نے اپنے کھیل سے شائیقین کو محظوظ کیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر میجر احمد نواز صاحب ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف نے شرکت کی اس موقع پر علاقے کے سماجی شخصیت خلیل کشش احمد بھی ہمراہ تھے۔ میجر احمد نواز نے چک نمبر 671/12 گ ب اور چک نمبر 332 گ ب جاکھڑا کے درمیان ہونے والا میچ بھی دیکھا انہوں نے کھیل میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی حوصلہ آفزائی کی۔