جمعرات , 24 دسمبر 2020ء
(523) لوگوں نے پڑھا
پیر محل میں سماجی کارکن حفیظ اللہ مرحوم عرف فوجی سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اسنوکر کے کھلاڑی بھی تھے۔ سماجی کارکن خلیل کشش احمد کا ان کی ایک یادگار میچ کی پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ایک چمپیئن شپ میں اس وقت کے علاقائی چمپیئن لالہ جی کو زبردست مات دی تھی جس کی مخالفین آج بھی داد دیتے ہیں۔ یادگار میچ کے دوران امپائرز بھی مخالف حریف کا ہر طرح سے ساتھ دے رہے تھے لیکن آخر میں کامیاب حفیظ اللہ مرحوم ہی ہوئے تھے۔ خلیل کشش احمد کا ان کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرحوم اب ہم میں نہیں ہیں لیکن ہم آج بھی ان کی جیت کا ذکر خوب چٹکلوں کے ساتھ دوستوں کی محفل میں کرتے ہیں۔ خلیل کشش احمد کا کہنا تھا اللہ مرحوم حفیظ اللہ کو جنت میں اعلٰی مقام عطا کرے۔ آمین