اتوار , 15 نومبر 2020ء
(407) لوگوں نے پڑھا
تحصیل پیر محل میں سالانہ مجلس ذکر حبیب خدا صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد ہوا۔ مجلس جامعہ عثمانیہ مسجد پیر محل میں منعقد ہوئی۔ مولانا عبدالحنان صدیقی نے مجلس کی سرپرستی کی جبکہ دیگر انتظامات قاری عتیق الرحمن (مہتمم جامعہ عثمانیہ پیر محل)نے سنبھالے۔ تقریب میں پاکستان کے نامور عالمی ثناء خواں حضرات نے کلام پیش کیا اور مقررین نے شان رسالت مآب کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ مجلس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے رسول کریم ﷺ سے اپنی محبت کا ثبوت دیا۔ آخر میں دعا کروائی گئی۔