پیر , 14 ستمبر 2020ء
(836) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، موٹر وے انٹر چینج پر ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ موٹروے انٹر چینج پر لگی لائیٹس کی تاریں چوری ہوئے کئی ماہ گزر گئے لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی نئی تاریں نہ لگائی جا سکیں جس کی وجہ سے انٹر چینج پر اندھیرے کے باعث موٹرے پر چڑھنے اور اترنے والے شہری خوف کھانے لگے۔ عوام نے موٹروے ایم تھری انتظامیہ سے نوٹس لے کر فوری لائٹنگ کے انتظام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لاہور شیخوپورہ روڈ طرز کے یا کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔