ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(602) لوگوں نے پڑھا
پیر محل کے نواحی علاقے چک نمبر 757 گ ب میں واپڈاسب ڈویژن سٹی پیرمحل کی ٹاسک فورس نے کارروائی کی ۔ واپڈا کے عملے نے چھاپہ مارکر واپڈا کی مین لائن سے بجلی چوری کرتے ہوئے اللہ رکھا ولد وریام گوپیرا کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔ ملزم کے قبضے سے تاریں بھی برآمد کی گئی ۔ عملے نے مزید کارروائی کے لیے ملزم کو پولیس کے حوالے کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا ۔