منگل , 24 نومبر 2020ء
(467) لوگوں نے پڑھا
پیر محل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایچوکیشن آفیسر کی جانب سے اے ای او کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری اسکول چک نمبر 666 گ ب میں چھاپہ مارا گیا جہاں اسٹور روم میں کمسن طالبہ سے فحش حرکات کرتے ہوئے دو ٹیچرز کو پکڑ لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق طارق محمود ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایچوکیشن آفیسر نے ہمراہ اسد اللہ اے ای او نے گورنمنٹ پرائمری اسکول چک نمبر 666 گ ب میں دورہ کیا جہاں دونوں ٹیچر کو پکڑلیا گیا، ٹیچرز، محمد حنیف ولد حبیب ساکن اور فقیر علی ولد محمد شفیع کو رنگے ہاتھوں جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے پکڑلیا۔ دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایچوکیشن آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا۔