جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء
(315) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، تحصیل پیر محل میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے یہ بات اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول پیرمحل نے کہی ان کا مذید کہنا تھا کہ پیرمحل میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ 860 روپے میں ہی فروحت کیا جارہا ہے جبکہ فلور ملوں سے آٹا محکمہ مال اور محکمہ خوراک کے نمائندوں کی نگرانی میں سپلائی کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں آٹے کے بحران یا کسی بھی قسم کی خوربرد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جبکہ عوام کا معاملے کے بارے میں کہنا تھا کہ آٹا واقعی میں کچھ جگہوں پر کم مل رہا ہے یا نہیں مل رہا ہے۔