جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پیرمحل میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پیر محل کی متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حکام نے چپ سادھ لی

پیر محل کی متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،  حکام نے چپ سادھ لی
ہفتہ , 25 جولائی 2020ء (392) لوگوں نے پڑھا
 پیر محل شہر کی وسطی شاہراہ کے علاوہ کالونی روڈ، صدر بازار، سکول روڈ، کالج روڈ، تھانہ روڈ اور دیگر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔ مذکورہ سڑکوں پر پڑنے والے گہرے گڑھے نہ صرف آئے روز حادثات کا سبب بنتے ہیں بلکہ ان سے شہریوں کی قیمتی گاڑیاں تباہ اور وقت ضائع ہوتا ہے ۔ صورتحال کا تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ سڑکیں ٹوٹنے کے باعث لوگوں کے کاروبار بھی تباہ ہو رہے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے متعدد بار شکایات کے بعد تحصیل انتظامیہ نے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کرتے ہوئے سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کو عارضی طور پر ختم کر دیاتھا لیکن چند روز گزرنے کے بعد سڑکوں کی حالت پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گئی۔ شہریوں نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود شہر کے مسائل میں روز بروز اضافہ لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کا جان ومال محفوظ رہ سکے ۔"
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now