ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(331) لوگوں نے پڑھا
دودھ اور اس سے تیار ہونیوالی مصنوعات انسانی جسم کی نشوونما کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں مگر دودھ اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہونے سے غریب طبقہ کیلئے مصنوعات کو خرید نا انتہائی دشوار ہو چکاہے۔ تحصیل کے دیہی حلقوں میں دودھ 80روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہاہے اور ساتھ خریدار کو بلا خوف و خطرہ آگاہی دی جاتی ہے کہ اگر پانی ملا دودھ خرید نا ہے تو دس روپے فی کلو کم کر دیئے جائیںگے شہر کے عوام کو دورھ سپلائی کرنے والے گوالے 100روپے فی کلو کے حساب سے دود ھ فروخت کر کے حالات کے ستائے عوام کی جیبوں پر کھلم کھلا ڈاکے ڈال رہے ہیں اور شہر کے ہوٹلز پر فراہم کیا جانے والے دود ھ مبینہ طور پر مضرصحت ہونے کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرا ت لاحق ہو چکے ہیں۔ شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔