جمعہ , 06 نومبر 2020ء
(316) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، نواحی گاؤں چک نمبر 319 گ ب کے قریب ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی۔ اسی دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کرکے سول ہسپتال سے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا پولیس کا کہنا تھا کہ ساتھی ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ زخمی ڈاکو کی شناخت حقنواز سکنہ جھنگ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ڈاکو سے اسلحہ لوٹی ہوئی رقم شناختی کارڈ کلر کاپی سمیت موبائل فون برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ڈاکو سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔