بدھ , 30 ستمبر 2020ء
(347) لوگوں نے پڑھا
پیر محل، کورونا وائرس کے باعث تیسرے مرحلے میں پرائمری اسکول کھول دئیے گئے۔ سات ماہ کے بعد تعلیم کی سرگرمیاں شروع ہونے پر بچے بھی خوش نظر آئے۔ تعلیمی اداروں میں حکومت کے طے کردہ ایس او پیز کے تحت انتظامات کیے جارہے ہیں۔ الاٸیڈ سکول پیرمحل میں طلبا وطالبات کے لئے فیس ماسک اور ٹمپریچر کو بھی چیک کیا جارہاہے اس سلسلے میں پرنسپل چوہدری خاور سہلری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات کئے گئے ہیں تبھی اسکول کو کھولا گیا ہے۔