ہفتہ , 15 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پیرمحل میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ریاض فتیانہ اور سونیا علی رضا میں سیاسی اختلافات بڑھتے بڑھتے علیحدگی پر ختم

ریاض فتیانہ اور سونیا علی رضا میں سیاسی اختلافات بڑھتے بڑھتے علیحدگی پر ختم
جمعرات , 29 اکتوبر 2020ء (592) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، تحصیل پیرمحل سے تحریک انصاف کے منتخب ہونے والے ایم این اے اور ایم پی اے کا اتحاد ختم ہوگیا۔ این اے 113 سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون انصاف ریاض فتیانہ اور پی پی 123 سے رکن صوبائی اسمبلی سیدہ سونیا علی رضا شاہ کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ ریاض فتیانہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ایم پی اے سونیا علی رضا شاہ کے ساتھ آج کے بعد کوئی سیاسی تعلق نہیں ہے۔ اگلے الیکشن میں میں اور سونیا مل کر الیکشن نہیں لڑرہے ہیں۔ ریاض فتیانہ کا مذید کہنا تھا کہ اب میں ان کو اپنے پینل میں لینے کے لیے تیار نہیں ہوں یہ اپنی زندگی کی پہلی اور آخری ایم پی اے ہیں جو صرف 9 ووٹ سے جیتی تھیں ان کے پاس یہ آخری موقع تھا جو کہ اپنی نالائقی کی وجہ سے  ضائع کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں تحصیل پیرمحل میں کوئی بھی کام کرواتا ہوں تو ایم پی اے سونیا علی رضا وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر  سے  شکایت کرتی ہے ایم این اے میرے حلقہ میں مداخلت کرتا ہے۔ دوسری جانب سونیا علی رضا کا موقف ابھی تک سامنے نہیں آسکا ہے۔
  • سیاستدان
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now