بدھ , 11 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پیرمحل میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چک نمبر 696/38 گ ب میں گھر میں گھس کر پولیس اور ملزمان کا افراد پر تشدد

چک نمبر 696/38 گ ب میں گھر میں گھس کر پولیس اور ملزمان کا افراد پر تشدد
جمعرات , 15 اکتوبر 2020ء (667) لوگوں نے پڑھا
تحصیل پیرمحل کے نواحی گاوں نمبر 696/38 گ ب حدود تھانہ اروتی کے رہائشی محمد اجمل، محمد الطاف پر تھانہ حویلی کرونگا تحصیل کبیر والا ضلع خانیوال میں لین دین کامقدمہ درج تھا۔ گزشتہ رات  سب انسپکٹر ممتاز حسین خان نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مدعی مقدمہ غلام بخش کے بیٹوں شاہد عباس، لیاقت عباس، محمد آصف، اظہر عباس اور 30/35 پرائیوٹ غنڈوں کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوگئے پولیس کے علاوہ لوگ بھی آتشی اسلحہ سے لیس تھے،  انہوں نے گائے، بھینسوں اور دیگر مال مویشیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں ڈالنا شروع کر دیا جس پر گھر والوں نے روکنے کی کوشش کی تو پرائیویٹ غنڈوں  نے پورے خاندان خواتین، معصوم بچیوں، بزرگوں پر ڈنڈوں، سوٹوں اور آتشی اسلحہ سے تشدد شروع کردیا جس سے قریب سبھی گھر والے زخمی ہوگئے  غنڈے پرائیوٹ گاڑیوں میں مال مویشی کو لوڈ کرکے ساتھ لے گئے اس موقع پر گاؤں کے لوگ بیچ بچاو کیلئے پہنچے  تو ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دیہاتیوں نے گائوں میں پولیس اور پرائیویٹ غنڈوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین، معصوم بچیوں، بزرگوں پر ڈنڈوں، سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کیا گیا ان کا کہنا تھا ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا ہے ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ  پرائیویٹ غنڈوں اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ان کو گرفتار کیا جائے گائوں کے نمبردار چوہدری افتخار گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گائوں کے شریفوں لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے،  پرائیویٹ غنڈوں اور پولیس اہلکاروں نے لوگوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ہمارے گاؤں کے لوگوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ہم ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جھوٹے مقدمہ کو فوری طور پر خارج کیا جائے اور غریب لوگوں کو انصاف فراہم کیا جائے، بزرگ شہری اور خواتین نے بتایا کہ ہمارے گھروں کے دروازے توڑ کر گھروں میں داخل ہوگئے آتشی اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے جب گاؤں کے آس پڑوس کے لوگ پہنچے تو اور انہوں نے ایسا کرنے سے منع کیا تو ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرین کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ کیا گیا اورہم ڈی پی او آفس کے سامنے خود کو آگ لگا کر خود کشی کرلیں گے۔
  • چک نمبر 696/38 گ ب
  • جرم
  • قانون
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now