بدھ , 04 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پیرمحل میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پیر محل اسپورٹس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دو گول سے شکست دے کر آل پاکستان شاھد شہید ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر محل  اسپورٹس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دو گول سے شکست دے کر آل پاکستان شاھد شہید ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
ہفتہ , 25 جولائی 2020ء (413) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل گراوٗنڈ میں پیر محل اسپورٹس اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا فائنل میں مقابلہ ہوا۔ زبردست مقابلے کے بعد پیر محل اسپورٹس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دو گول سے شکست دے کرفاتح ٹرافی اپنے نام کی ۔ پاکستان کے معروف گول کیپر مظہر عباس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے  دس ٹیموں نے شرکت کی جن میں پاکستان سٹیل مل کراچی، ملتان، بہاولپور، گوجرہ، ایبٹ آباد، پاکستان ائر فورس  کی ٹیمیں شامل تھیں۔ پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے معروف کھلاڑیوں مظہر عباس اور شفقت رسول نے حکومت اور ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا کہ شورکوٹ چھاؤنی کے اس قدیم ہاکی سٹیڈیم میں آسٹروٹرف لگائی جائے تاکہ ہاکی کا معیار علاقے میں مزید بڑھے ۔مہمان خصوصی معروف تاجر منیر سندھیلہ اور سابق ایم پی اے خالد غنی نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔"
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now